بھارتی شہری کا وائرل گرل عائشہ سے نکاح ؟ ویڈیو وائرل

Jan 04, 2023 | 21:54:PM
ریاست مہاراشٹر، دارالحکومت، ممبئی، مسلمان شہری، پاکستانی لڑکی،
کیپشن: فیضان انصاری، عائشہ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے تعلق رکھنے والے مسلمان شہری فیضان انصاری نے دلہن کے بغیر پاکستانی لڑکی سے فرضی نکاح کرلیا۔
فیضان انصاری نے گزشتہ ماہ دسمبر میں کہا تھا کہ وہ ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ گانے پر منفرد ڈانس کرکے وائرل ہونے والی ٹک ٹاکر پاکستانی لڑکی عائشہ مانو سے شادی کرنا چاہتے ہیں اور وہ اس ضمن میں پاکستان بھی آئیں گے۔

View this post on Instagram

A post shared by AYESHA (@oyee_ayesha)

انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے عائشہ مانو کی ڈانس ویڈیو دیکھنے کے بعد انہیں اپنی دلہن تسلیم کرلیا ہے اور وہ ٹک ٹاکر سے نکاح کیلئے پاکستان آئیں گے۔بعد ازاں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی سفارت خانے نے انہیں پاکستان کا ویزہ دینے سے انکار کردیا اور اب انہوں نے بھارت میں ہی عائشہ مانو کی غیر موجودگی میں ہی ان سے فرضی نکاح کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیضان انصاری نے سال نو کے موقع پر یکم جنوری کو فرضی نکاح کی رسم ادا کی۔انہوں نے فرضی نکاح کیلئے ایک مولوی صاحب کی خدمات حاصل کیں اور اپنی طرف سے نکاح نامے پر دستخط کرکے عائشہ مانو کیلئے حق مہر کے طور پر 15 لاکھ بھارتی روپے کا چیک بنا کر اپنے پاس رکھ لیا۔
بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیضان انصاری نے بتایا کہ وہ پہلے ہی فیصلے کر چکے تھے کہ وہ صرف عائشہ مانو سے ہی شادی کریں گے، اس لیے انہوں نے ان سے فرضی نکاح کرلیا۔