ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، 10 پولیس اہلکار شہید

Feb 05, 2024 | 09:39:AM
ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانے پر دہشتگردوں کے حملے میں 10 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈی آئی خان کی تحصیل درابن کے تھانے پر رات گئے دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار شہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے پر چاروں اطراف سے حملہ کیا گیا، اس دوران دستی بم پھینکے گئے اور شدید فائرنگ کی گئی جس کے بعد پولیس نے بھی بھرپور جوابی فائرنگ کی تاہم دہشتگرد رات کے اندھیرے میں فرار ہوگئے۔

حملے میں زخمی ہونے والوں  کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چینی کا استعمال ترک کرنا،صحت پر کیا اثرات ڈالتا ہے؟

پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ 12دسمبر 2023 کو دہشتگردوں نے ڈی آئی خان میں تھانہ درابن پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی تھانے کے مین گیٹ سے ٹکرا دی تھی، فائرنگ سے 16 اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔