​لاہور ہائیکورٹ کاکرایہ داروں کے حوالے سے اہم فیصلہ 

Aug 05, 2026 | 14:32:PM
​لاہور ہائیکورٹ کاکرایہ داروں کے حوالے سے اہم فیصلہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)​ لاہور ہائیکورٹ نے  کرائے دار کے خلاف بے دخلی کا حکم برقراررکھتے ہوئےکہاہے کہ ایک بار کا کرائے دارہمیشہ کرائے دار رہتا ہے جب تک قبضہ مالک کو نہ دے۔
فیصلے میں کہا گیاہے کہ  کرائے دار تیسرے فریق کی ملکیت کا سہارا لے کر قبضہ نہیں برقرار رکھ سکتا ،عدالت عالیہ نے بلقیس بیگم کی دعویٰ ملکیت پر مبنی اعتراض کی درخواست مسترد کر دی، جسٹس مزمل اختر شبیر نے درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں:فلک جاویدکی بعدازگرفتاری ضمانت کی درخواست پرسماعت ملتوی
لاہور ہائیکورٹ نے دکان سے کرائے دار نہال دین کی بے دخلی کا فیصلہ برقرار رکھا،​خاتون بلقیس بیگم کی دکان کی ملکیتی اعتراض کی درخواست عدم ثبوت کی بنا پر خارج کردی گئی، بلقیس بیگم کی دکان کو پہلے ہی بے دخلی کے حکم سے خارج کیا جا چکا،فیصلے کے مطابق درخواست کا مقصد اپنے حقوق کا تحفظ نہیں   کرائے دار کو بچانا محسوس ہوتا ہے ،​ نچلی عدالتوں کے فیصلوں میں کوئی قانونی یا اختیاراتی نقص نہیں، اس لئے اپیل خارج کی جاتی ہے ۔