وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، حرمت حرم کی توہین کرنیوالوں کو سخت سزا سنا دی گئی

Aug 05, 2022 | 00:21:AM
سعودی حکومت، وزیراعظم شہباز شریف، دورہ مدینہ، حرمت حرم، توہین، سزا سنا دی،
کیپشن: شاہ زین بگٹی، مریم اورنگزیب، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ مدینہ میں حرمت حرم کی توہین کرنے والوں کو سزا سنا دی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزرا کیساتھ رمضان المبارک کے آخری ایام میں سرکاری دورے پر مدینہ گئے تھے، جہاں چھ مجرموں پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور دیگر وزرا کیساتھ حرم مدینہ میں بدتمیزی اور توہین حرم کے باعث جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی ۔
 تین پاکستانیوں کو دس دس سال کی سزا سنائی گئی جبکہ تین کو آٹھ آٹھ سال کی سزا سنائی گئی ،دس سال سزا پانے والوں میں انس ، ارشاد اور محمد سلیم شامل ہیں ،آٹھ سال کی سزا پانے والوں میں خواجہ لقمان ، محمد افضل اور غلام محمد شامل ہے، مدینہ منورہ کی عدالت نے چھ مجرموں کو بیس بیس ہزار ریال جرمانہ اور موبائل فون بھی ضبط کرلئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما کی عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر مبارکباد