آریان خان کے ساتھ گرفتار ہونے والی ” منمن دھمیچا “ کون ہیں ؟ 

Oct 04, 2021 | 16:02:PM
آریان خان منمن
کیپشن: آریان خان کے ساتھ گرفتار ہونیوالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو جب کروز شپ سے گرفتار کیا گیا تو ان کے ساتھ دیگر 7 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا تاہم اب اداکار کے بیٹے کو میڈیکل کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا ۔

 بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آریان خان کو جب گرفتار کیا گیا تو ان کے ہمراہ موجود منمن دھمیچا اور ارباز سیٹھ مرچنٹ بھی حراست میں لئےگئے ۔ ارباز سیٹھ مرچنٹ دراصل اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کا قریبی دوست ہے جبکہ منمن دھمیچا کا تعلق بھی کاروباری خاندان سے ہے ۔منمن دھمیچا کا تعلق کاروباری فیملی سے ہے تاہم وہ ایک فیشن ماڈل ہیں ،ان کی عمر 39 برس ہے اور انہیں بھی تین اکتوبر کی رات 2 بجے کروز شپ پر ہونے والی پارٹی میں چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا ۔

فیشن ماڈل کا ایک بھائی ہے جس کا نام ” پرنس دھمیچا“ ہے اور وہ دہلی میں کام کرتا ہے ، منمن نے اپنی تعلیم ساگر سے ہی مکمل کی تاہم انہیں ساگر میں بہت زیادہ لوگ نہیں جانتے ہیں ، بعدازاں وہ بھوپال میں رہنے لگیں اور چھ برس قبل وہ اپنے بھائی کے ساتھ دہلی منتقل ہو گئیں ۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو جیل بھیج دیا گیا