چشتیاں: جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار سے باپ بیٹا قتل

May 04, 2023 | 09:16:AM
چشتیاں: جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار سے باپ بیٹا قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں جھگڑے کے دوران ملزمان نے چھریوں کے وار سے باپ بیٹے کو قتل کردیا۔

   پولیس کے مطابق چشتیاں کے علاقے 131 مراد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ملزمان نے جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار سے باپ بیٹے کو قتل کردیا جبکہ واقعہ میں 2 خواتین زخمی بھی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پنڈ دادنخان،معمولی تلخ کلامی پر دو گروپوں میں فائرنگ، 8 سالہ بچہ جاں بحق

پولیس نے مزید بتایا کہ مقتولین کی لاشوں اور زخمی ہونے والی خواتین کو ہسپتال منتقل کر کے واقعے کی تقتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔