پاکستانی معروف اداکارہ نے خاموشی سے شادی کرلی، تصاویر وائرل

May 04, 2023 | 00:03:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ مدیحہ امام خاموشی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستانی ڈراموں میں اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ مدیحہ امام نے اپنی شادی کی خوشخبری سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کو سنائی۔

اداکارہ  نے بتایا کہ شادی یکم مئی 2023 کو ہوئی تاہم اداکارہ نے شہر اور اپنے دلہا کا تذکرہ نہیں کیا۔ اسی کے ساتھ مدیحہ امام نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی عرض کرتے ہوئے کہا کہ "وہ نئی زندگی کی شروعات پر ہم دونوں کو دعاؤں میں رکھیں"۔

مداحوں نے اداکارہ کو شادی کی مبارک باد دی اور اُن کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

 
 

 واضح رہے کہ اداکارہ مدیحہ امام کو ساتھی اداکاراؤں ماورا حسین، عائزہ خان، اربیہ حبیب سمیت دیگر نے بھی نیا سفر شروع کرنے پر مبارک باد دی ہے۔