گلیشیائی جھیل پھٹنے سے گلگت اور خیبرپختونخوا کیلئے سیلاب کا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے لیے گلیشیائی جھیل پھٹنے کے باعث سیلابی صورتحال (GLOF) کا الرٹ جاری کر دیا گیا, پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافے اور ممکنہ بارشوں کے باعث گلیشیائی علاقوں میں GLOF کا خطرہ بڑھ گیا۔
این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم اے خیبر پختونخواہ، جی بی ڈی ایم اے، اور ڈی ڈی ایم اے کو حساس علاقوں کی نگرانی کی ہدایت دیدی، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو 1122، فائربریگیڈ، سول ڈیفنس، اور ایمبولینس سروسز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حساس علاقوں میں فوری وارننگ، انخلا اور ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے مشقیں کروانے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے حساس علاقوں میں ایمر جنسی مشینری اور آلات کی بروقت دستیابی یقینی بنائیں۔
عوام سے التماس ہے کہ نالوں، دریاؤں، اور تیز بہاؤ والی آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں جبکہ سیاح حضرات گلیشیئر کے قریبی علاقوں میں جانے، تصاویر بنانے یا ٹریکنگ سے گریز کریں۔
این ڈی ایم اے نے ہنگامی صورتحال میں سڑکوں کی بحالی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں، تمام متعلقہ ادارے کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے یوم آزادی پر عوام، سفیر کو مبارکباد