بلاول بھٹو زرداری کے طیارے میں فنی خرابی، ملتان میں ہنگامی طور پر اتار لیا گیا

Jul 04, 2021 | 19:02:PM
بلاول بھٹو زرداری کے طیارے میں فنی خرابی، ملتان میں ہنگامی طور پر اتار لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے طیارے کی کراچی سے اسلام آباد جاتے ہوئے ملتان میں ہنگامی لینڈنگ کی، خصوصی طیارے میں سعید غنی، ناصر حسین شاہ بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد جارہے تھے کہ طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس پر طیارے کو ہنگامی طور پر ملتان اتار لیا گیا،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بذریعہ موٹروے اسلام آباد روانہ ہوگئے ۔
یاد رہے کہ جمعہ کے روز بلاول بھٹو زرداری اپنے والد آصف علی زرداری کی عیادت کیلئے کراچی پہنچے تھے ، بلاول بھٹو نے آج اسلام آباد پہنچنا تھا وہ انتخابی مہم کے سلسلے میں کل آزادکشمیر جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کا تعلق ”بھارت “اور ”را“ سے ہے، معید یوسف