فیصل آباد،عابد شیر علی کے وارنٹ گرفتاری جاری

Jan 04, 2024 | 19:06:PM
فیصل آباد، انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے عابد شیر علی کے وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: عابد شیر علی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) فیصل آباد میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے زیرِ سماعت استغاثہ میں وارنٹ 11 جنوری کیلئے جاری کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: توشہ خانہ کیس،عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

یہ وارنٹ عدنان جاوید کی جانب سے دائرکردہ استغاثہ میں جاری کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ عابد شیر علی پر ایس پی آفس کو جلانے کی دھمکی دینے کا الزام ہے جس سلسلے میں انسداد دہشتگردی عدالت نے انہیں طلب کر رکھا تھا اور عدالت کے حکم پر پیش نہ ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔