ایک جماعت وفاق میں نفرت اور تقسیم کی سیاست چاہتی ہے، بلاول بھٹو

Feb 04, 2024 | 18:34:PM
ایک جماعت وفاق میں نفرت اور تقسیم کی سیاست چاہتی ہے، بلاول بھٹو
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وفاق میں صرف ایک سیاسی جماعت ہے جو نفرت کی سیاست کر رہی ہے، سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کردیا گیا ہے، اب سیاست میں انتقامی سیاست کی جارہی ہے۔

حیدرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کراچی میں ہونے والی بارش کے بعد کی صورتحال پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی کوششوں کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ 75 ملی میٹر بارش کے پانی کی صبح تک نکاسی خوش آئند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے 106 شاہراہوں کو فوری صاف کرنا قابل تحسین ہے، میئر کراچی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔

بلاول بھٹو نے ساتھ ہی مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر سیاسی جماعتوں پر بھی کڑی تنقید کی، انہوں نے کہا کہ جن سیاسی جماعتوں سے ہمارا مقابلہ ہے ان کو عوام اچھی طرح سے جانتی ہے، حیدرآباد کے عوام نفرت اور تقسیم کی سیاست سے واقف ہیں، پیپلز پارٹی ایسی سیاست کو ختم کرنا چاہتی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وفاق میں صرف ایک سیاسی جماعت ہے جو نفرت کی سیاست کررہی ہے، سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کردیا گیا ہے، اب سیاست میں انتقامی سیاست کی جارہی ہے۔

بلاول بھٹو نے پاکستان مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چوتھی بار کرسی پر بیٹھنے کیلئے کوشش کی جارہی ہے، انہوں نے نوے کی دہائی جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اگر وزیراعظم بنا تو منشور کے دس نکات پر عمل کرکے کے دکھاؤں گا۔‘

انہوں نے کہا کہ اگر وہ وزیراعظم بنے تو نوجوانوں کو جب تک روزگار نہیں ملے گا وہ ان کا خیال رکھیں گے، ’ملک کے بے روزگار نوجوانوں کیلئے یوتھ کارڈ لاؤں گا، غریب عوام کیلئے 35 لاکھ گھر ملکانہ حقوق کے ساتھ بناکر دکھاؤں گا‘۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ 9 فروری کو تیر پر ٹپھہ لگا کر شیر کو چوتھی بار وزیراعظم بنے سے روکیں گے، ہاریوں، مزدوروں اور بے سہارا لوگوں کی ہرممکن امداد کریں گے، ہمیں اشرافیہ سے رقم چھین کر غریب عوام تک پہنچانی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ تپر پر ٹھپہ لگا کر شہر کا شکار کریں گے، پتنگ پر ووٹ کا کہا جائے تو کہنا کہ را کی فنڈنگ سے سیاست کرنے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے، پتنگ اور شیر کو شکست تیر پر ٹھپہ لگا دینا ہے۔