سینٹ انتخابات،جےیو آئی ’’ف‘‘بھی میدان میں

Feb 04, 2021 | 16:28:PM
سینٹ انتخابات،جےیو آئی ’’ف‘‘بھی میدان میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جمعیت علماء اسلام( ف )نے سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا اور جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ نے ایوان بالا کے انتخابات میں حصہ لینے کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق  جمعیت علمائے اسلام ف کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا ۔ اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل بڑی جماعتوں کی جانب سے سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے پر غور کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اب جےیو آئی بھی سینٹ انتخابات میں حصہ لے گی۔

ذرائع کے مطابق جےیو آئی ف بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے اپنے سینٹ کے امیدوار میدان میں لائے گی۔ اجلاس میں مرکزی مجلس عاملہ نے پی ڈی ایم کے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ نے اسمبلیوں سے استعفوں اور لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کردی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ لانگ مارچ اور دھرنے کیلئے ملک بھر سے کارکن تیار ہیں۔