اداکارہ عصمہ نعمان کیساتھ شادی سے پہلے کیا ہوا۔۔۔سنسنی خیز انکشافات

Dec 04, 2021 | 10:16:AM
اداکارہ عصمہ نعمان کیساتھ شادی سے پہلے کیا ہوا۔۔۔سنسنی خیز انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکار نعمان حبیب کی اہلیہ اداکارہ عصمہ نعمان  نے بتایا کہ شوہر نعمان سے ملنے سے پہلے سے اداکاری کا بہت شوق تھا، شادی کے بعد بھی شوہر نے اداکاری کرنے سے نہیں روکا بلکہ میری ادھوری پڑھائی مکمل کرنے میں بھی مدد کی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے بتایا کہ نعمان نے بھی کہا کہ مجھے اداکاری کرنی چاہیے اور یہ دیکھنا چاہیے کہ میں کس طرح کام کرتا ہوں، 9 ماہ کی بیٹی تھی جب اداکاری کی۔ عصمہ نے کہا کہ مجھے شوہر کی وجہ سے اداکاری کا تجربہ تھا لیکن بچوں کی وجہ سے پریشان ہوتی تھی تو شوہر کو بچوں کے ساتھ شوٹ پر بلا لیتی تھی تاکہ بچوں سے بھی ملاقات ہوجائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:     بھارتی اداکار کی لاش کئی دن تک باتھ روم میں پڑی رہی ۔۔انکشاف

عصمہ نعمان نے کہا کہ شادی سے پہلے وہ اپنی نانی کے ساتھ اولڈ ہوم کو دیکھا کرتی تھیں۔اداکارہ نے بتایا کہ فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کی تعلیم شادی کے بعد حاصل کی، فرسٹ ایئر کے امتحان تب دئیے جب بیٹی عائشہ کی پیدائش ہوچکی تھی لیکن شوہر نے میری پڑھائی مکمل کروانے میں ساتھ دیا۔

 یہ بھی پڑھیں:    تیسری شادی ۔۔ عامر خان کی ہونیوالی بیوی کا نام سامنے آ گیا