پورٹ آف اسپین ٹیسٹ کا تیسرا روز ، پاکستانی ٹیم 387 رنز پر آوٹ، 43 رنز کی برتری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پورٹ آف اسپین ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان ٹیم 387 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، اس طرح قومی ٹیم نے پہلی اننگز میں 43 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
پورٹ آف اسپین میں کھیلے جارہے اس میچ میں قومی ٹیم کے اختتامی 3 کھلاڑی ایک ہی اوور میں آؤٹ ہوگئے, نوجوان بیٹر عبداللّٰہ شفیق 160 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
قومی بیٹرز نے 266 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر تیسرے دن کھیل کا شروع کیا تو بابر اعظم سنچری بنانے کی کوشش کے دوران نروس نظر آئے,تیسرے روز بابر اعظم کوئی شاٹ کھل کر نہ کھیل سکے اور گزشتہ روز کے 86 رنز میں صرف 2 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔
بابر اعظم کی وکٹ گرنے کے بعد ویسٹ انڈین باولرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے پہلے ایک رن بنانے والے اویس ظفر کو وریکون نے بولڈ کیا، پھر صفر پر سلمان علی آغا کو شمار جوزف نے پویلین بھیج دیا۔
اس کے ساتھ ہی 286 رنز پر 5 وکٹوں سے محروم ہوگئی، تاہم سنچری میکر عبداللّٰہ شفیق نئے آنے والے بلے باز محمد رضوان کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، ہوم ٹیم کو 2 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے جس کے باعث قومی ٹیم کو سیریز برابر کرنے کےلیے اس میچ میں فتح درکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل عاصم منیر کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ