سینٹ انتخابات میں امیدواروں کو کامیاب کرانے کیلئےسب مخالفین اکٹھے ہو گئے،امیر جماعت اسلامی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سید نعمان شاہ) مرکزی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ مانسہرہ باجوڑ میں امن اور ملٹری آپریشن سے بچنے کے لئے جماعت اسلامی بھر پور کردار ادار کرہی ہے – تمام جماعتوں پر مشتمل امن جرگہ ممکنہ جانی نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس آپریشن کی مخالفت کررہے ہیں، عوام نے دیکھا کہ کیسے سینٹ انتخابات میں اپنے امیدواروں کو کامیاب کرانے کے لیے سب مخالفین اکٹھے ہو گئے ، سینٹ انتخابات کے ختم ہوتے ہی عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے ایک دوسرے پر سیاسی گولا باری شروع کر دی۔
امیر جماعت اسلامی حافظ محمد نعیم الرحمان نے مانسہرہ میں پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ملک میں امن اور عوام کے مفاد کیلئے کیوں اکٹھے نہیں ہوتے، حکومت نے اگرچہ بجلی کی نرخوں میں معمولی کمی کی مگر عوامی کو ظالمانہ بلوں سے تب نجات ملئ گئ جب ٹیرف کم کیا جائے گا۔حکومت تمام اسیر سیاسی قیدیوں کی فی الفور رہائی کا اعلان کرے۔حکومت عدلیہ کے فیصلوں کے زریعے مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے ۔حکومت عوامی خون پیسنے کی کمائی سے آئی پی پیز کمپنیوں کا پیٹ بھر رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنی ہزارہ کی تنظیم کو صوبے کا درجہ دیا ہے، حکومت اسے ایک الگ فیڈریشن یونٹ کا درجہ دے، 2001 سے ملک میں بڑے بڑے انسداد دہشت گردی کے آپریشن کے جا رہے ہیں،ملک کو دہشت گردی سے 150 ارب ڈالرز کا خسارہ اٹھانا پڑا ہے ، جماعت اسلامی کو ملک بھر میں مزید فعال و منعظم کیا جا رہا ہے ۔بلدیاتی نظام کو فعال بنانے اور اور ترقیاتی فندز فراہم کرنےکی اشد ضرورت ہے ۔ خیبر پختونخوا میں 55 لاکھ بچے تعلیم کے زیور سے محروم ہیں۔14 سالوں سے بر اقتدار تحریک انصاف کی صوبائی حکومت لاکھوں بچوں کو تعلیم بھی نہیں فراہم کر سکی۔
یہ بھی پڑھیں:محمدسراج نے انگلینڈ کے پرخچے اڑا دیئے،اینڈرسن-ٹنڈولکرٹرافی2.2ے برابر