تیز ہواؤں اورگرج چمک  کیساتھ بارش کا امکان

Aug 04, 2022 | 13:56:PM
بادل برسیں گے، محکمہ موسمیات نے خبر سنا دی
کیپشن: آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب کے بیشتر اضلاع میں   موسم گرم اور  مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم اسلام آباد میں رات کے دوران تیز ہواؤں اورگرج چمک  کے ساتھ  بارش ہو سکتی ہے۔

 محکمہ موسمیات  کے مطابق خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لاہور،  سا ہیوال، اوکا ڑہ، سیالکوٹ، نارووال اورمنڈی بہاؤالدین میں  تیز ہواؤں اورگرج چمک  کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں   موسم گرم اور  مرطوب رہنے کی توقع ہے، خضدار،بو لان، کو ہلو، قلات، لسبیلہ،   زیارت،  بارکھان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ   بادل برسیں گے۔

 خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جز وی ابر آلود  رہنے کی توقع ہے جبکہ دیر، چترال، سوات، مانسہرہ، مردان، کوہاٹ،بنوں ،مالا کنڈ، خیبراورکرم میں   تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ کشمیر میں بھمبر، کوٹلی، میر پور، سدھنوتی ، پونچھ ، باغ، حویلی، ہٹیاں بالا، مظفر آباد، وادی نیلم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان میں مطلع   ابرآلود رہنے  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  کا امکان  ہے۔ 

سندھ کے بیشتر اضلاع میں    موسم گرم اور  مرطوب رہے گا،میرپور خاص میں   تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔