تمام دوکانداروں کی رجسٹریشن لازمی قرار، ایف بی آر کی ڈیڈ لائن جاری

Apr 04, 2024 | 19:49:PM
 تمام دوکانداروں کی رجسٹریشن لازمی قرار، ایف بی آر کی ڈیڈ لائن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایف بی آر نے تاجر دوست سکیم کے تحت تمام دوکانداروں کو 30 اپریل 2024  تک رجسٹریشن کرانے کی ڈیڈ لائن جاری کر دی۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق تاجر دوست سکیم کے تحت تمام غیر رجسٹرڈ ہول سیلرز، ریٹیلرز ، ڈیلرز اور تمام دوکانداروں کو 30 اپریل 2024  تک رجسٹریشن کرانا لازمی ہے، پہلے سے رجسٹرڈ دکاندار کو تاجر دوست سکیم میں نئے سرے سے رجسٹریشن کی ضرورت نہیں، تاجر دوست سکیم تمام ریٹیلرز بشمول ٹائر ون  ریٹیلرز کےلئے بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شوگر ملز مالکان کو بڑا دھچکا، چینی کی برآمد کا تاحال فیصلہ نہ ہوسکا

ترجمان ایف بی آر کا مزید کہنا ہے کہ بجلی کے ماہانہ بلوں میں ادا کیا گیا، انکم ٹیکس تاجر دوست سکیم میں ادائیگی کے وقت ایڈ جسٹ کیا جا سکتا ہے۔