پریانکا چوپڑا کے بعد وویک اوبرائے نے بھی بالی ووڈکی تلخ حقیقت سامنے رکھ دی

Apr 04, 2023 | 17:44:PM
پریانکا چوپڑا کے بعد وویک اوبرائے نے بھی بالی ووڈکی تلخ حقیقت سامنے رکھ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے  بالی ووڈ انڈسٹری سے متعلق بیان پر  اداکار وویک اوبرائے حمایت میں سامنے آگئے۔

تفصیلات کے  مطابق 20 سال قبل 1 اپریل 2003 کو اداکار وویک اوبرائے نے ایک پریس کانفرنس میں بالی ووڈ انڈسٹری کی کچھ تلخ حقیقتوں سے پردہ اٹھایا تھا تاہم اب سالوں بعد پریانکا چوپڑا کے بیان کے بعد  انکے حق میں سامنے آگئے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ "وہ بالی ووڈ انڈسٹری میں ایک کونے میں دھکیل دی گئی تھیں جس کے بعد انہوں نے ہالی ووڈ میں قدم رکھتے ہوئے بالی ووڈ کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا تھا"۔

View this post on Instagram

A post shared by Vivek Oberoi (@vivekoberoi)

پریانکا کی جانب سے کئے گئے انکشافات سے اتفاق کرتے ہوئے وویک اوبرائے نے کہا ہے کہ "انکے ساتھ بھی یہی سب ہوا تھا". وویک کا کہنا تھا کہ"مجھے خوشی ہے کہ میں اس سے نکلا ہوں۔ میں ایک طرح کی آزمائش سے گزرا اور اس سے بچ گیا لیکن ہر کوئی اتنا خوش قسمت نہیں ہوتا,میں بہت سی چیزوں سے گزرا جو غیر ضروری تھیں بہت ساری لابیاں، بہت ساری جابرانہ کہانیاں جس کا پریانکا بھی اشارہ کر رہی ہے۔ بدقسمتی سے یہ ہماری انڈسٹری کی پہچان ہے۔"

View this post on Instagram

A post shared by Vivek Oberoi (@vivekoberoi)

اداکار نے بتایا کہ" ان کی مشہور فلم "شوٹ آوٹ ایٹ لوکھنڈ والا" میں انہوں نے شاندار پرفارمنس دی اور یہ فلم ہٹ بھی ہوئی مگر اس کے بعد بھی وہ 14 ماہ تک گھر پر بیٹھے رہے اور انہیں کوئی کام نہیں ملا۔

وویک کا کہنا تھا کہ "جب میں اس وقت سے گزرا تو میں یہ سوچتا رہا کہ میں اس سے آگے کچھ کرنا چاہتا ہوں، میں بااختیار بننا چاہتا ہوں کچھ ایسا کام کرنا چاہتا ہوں جس سے میرا مستقبل بہتر ہو اس کے بعد میں نے بزنس شروع کیا اور اس پر پوری توجہ دی کیونکہ مجھے بھی انڈسٹری میں ایک کونے میں دھکیل دیا گیا تھا"۔

View this post on Instagram

A post shared by Vivek Oberoi (@vivekoberoi)