سمگل شدہ گاڑیوں کی ریگولرائزیشن میں ملوث افسران کے خلاف مقدمات درج، 13گرفتار

Sep 03, 2025 | 22:18:PM
سمگل شدہ گاڑیوں کی ریگولرائزیشن میں ملوث افسران کے خلاف مقدمات درج، 13گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)ایف بی آر نے سمگل شدہ گاڑیوں کی ریگولرائزیشن میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے،ایف بی آر وی بوک سسٹم کے آکشن ماڈیول میں جعلسازی کا انکشاف ہوا ہے۔1,909 گاڑیوں کی تفصیلات سسٹم میں اپ لوڈ ہیں، جن میں 103 جعلی طریقے سے شامل کی گئی ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق 43 اسمگل شدہ گاڑیاں ایف بی آر ریکارڈ میں قانونی ظاہر کی گئیں ہیں،ایف بی آر نے تحقیقات میں جعلی یوزر آئی ڈیز کی نشاندہی کر لی ہے۔ڈپٹی کلیکٹر اور اسسٹنٹ کلیکٹر کو 9 جولائی کو معطل کیا گیا۔ایف بی آر کی درخواست پر جے آئی ٹی قائم کر دی گئی ہے، جس میں ایف آئی اے، کسٹمز و انٹیلی جنس کے افسران شامل ہیں۔ایف آئی اے نے ملوث افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے گرفتاریاں کر لیں،کسٹمز انفورسمنٹ نےاب تک 7 مقدمات درج  کر لئے ہیں، 13 گرفتاریاں کر چکی ہے۔ایف بی آر کےمطابق ادارے میں موجود کرپٹ عناصر کی نشاندہی اور کارروائی جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آٹے کا نیا بحران پیدا،ذمہ دار پنجاب حکومت،فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ