جناح ہسپتال میں بلڈ ٹیسٹ کیلئے زائد المیعاد وائلز کے استعمال کا انکشاف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چودھری)جناح ہسپتال میں بلڈ کلچر ٹیسٹ کیلئے زائد المیعاد وائلز کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، زائد المیعاد 4 ہزار وائلز فروری میں خریدی گئیں ۔
بلڈ کلچر وائلز پر صرف 5 ماہ کی ایکسپائری درج تھی، قانون کی رو سے ایک سال سے کم ایکسپائری پر خریداری نہیں ہوسکتی ،زائدالمیعاد وائلز کو فروری میں خرید کر مارچ کے 2 ہفتوں میں استعمال کرنے کا دعویٰ کر دیا گیا ۔
4 ہزار زائدالمیعاد وائلز کو 2 ہفتے میں کیسے استعمال کیا گیا ، اس حوالے سے ریکارڈ ناپید ہے ، ہسپتال انتظامیہ کی انکوائری میں زائدالمیعاد وائلز خریداری کی تصدیق ہوگئی ۔
زائدالمیعاد وائلز کے ذریعے بلڈ کلچر ٹیسٹ کی رپورٹس مشکوک ہونے کا خدشہ ہے،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ زائدالمیعاد وائلز کا معاملہ دبانے کیلئے کوشاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے عبداللطیف چترالی نے سرنڈر کردیا