بارشیں ہی بارشیں،محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی
ملک میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہورپہلے اورکراچی تیسرے نمبرپرموجود ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں بھی بارش کی توقع ہے۔
منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ملتان، لیہ، بھکر، تونسہ، راجن پور اورڈیرہ غازی خان میں بھی بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بلوچستان کے اضلاع ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان،کوئٹہ، قلات، سبی اورخضدار میں بھی بارش کی توقع ہے،اس کے علاوہ سندھ کےاضلاع سکھر،گھوٹکی، شکارپور، جیکب آباد، لاڑکانہ، بینظیر آباد، خیرپوراور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش ہونے کاامکان ہے۔
چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، ہنگو، لکی مروت، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، صوابی، چارسدہ، مردان، کرم، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
لاہورشہر میں دھندلی دھوپ کا راج اورمطلع ابر الودہے،محمکہ موسمیات کے مطابق دن میں لاہورمیں بارش برسنے کے 10 سے 20 فیصد امکانات موجود،شہرمیں5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
لاہورشہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 لیکن محسوس 29 کیا جا رہا ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 اور کم سے کم 24 تک جانے کا امکان ظاہرکیاگیاہے۔
ملک بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے شہرلاہور پہلے نمبرپرموجودہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 132 ریکارڈکی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے نےلاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم کی صورتحال پر الرٹ جاری کر دیا ہے،ترجمان پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق گزشتہ شب آندھی، طوفان اور بارش کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں 2 شہری جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے، گزشتہ رات سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ 4 مئی تک جاری رہے گا جبکہ آئندہ 3 روز میں آسمانی بجلی گرنے کے خدشات بھی موجود ہیں۔
دوسری طرف شہر قائد میں گرمی کی شدت برقراہے اور آج محکمہ موسمیات کی جانب سے موسم گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہرکیاگیاہے ،شہرکا موجودہ درجہ حرارت 31ڈگری سینٹی گریڈہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری اورکم سے کم 29ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سمت سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب 70سے 80 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:پاک,بھارت کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے کا امکان
اے کیوآئی کے مطابق شہرقائد کا فضائی معیارمضر صحت ہے اورپاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے نمبر پر موجود ہے،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 101 پرٹیکولیٹ میٹرز ہے ۔