پاکستانی ملاحوں کی وطن واپسی کیلئے کوشاں ہیں، سفیر مدثر ٹیپو

Mar 03, 2026 | 20:52:PM
پاکستانی ملاحوں کی وطن واپسی کیلئے کوشاں ہیں، سفیر مدثر ٹیپو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ ملاحوں کی وطن واپسی کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، امید ہے کہ ان کی واپسی آج یا زیادہ سے زیادہ کل تک مکمل ہو جائے گی۔

پاکستانی سفیر کا اپنے ایکس پیغام میں کہناتھا کہ میڈیا نے ہمارے ملاحوں کے مشن سے مدد طلب کرنے کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے،یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہم اپنے 15 ملاحوں سے رابطے میں ہیں، یہ ملاح بندر عباس میں ایک جہاز پر موجود ہیں۔

سفیر مدثر ٹیپو کا مزید کہناتھا کہ ہم ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں،ہم پاکستان میں موجود ان کی پیرنٹ مالکانہ کمپنی سے بھی رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کمرشل پروازوں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی خبروں پر پی اے اے کا ردعمل بھی آ گیا