گریڈ 21 میں ترقی ؛نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے گریڈ 20 کے مزید 11 افسران نامزد

Jul 03, 2026 | 23:26:PM
گریڈ 21 میں ترقی ؛نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے گریڈ 20 کے مزید 11 افسران نامزد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)سرکاری افسران کی گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کیلئے لازمی نیشنل مینجمنٹ کورس کے ضمن میں 125ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 20 کے مزید 11 افسران کو نامزد کر دیا ہے، اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریکٹر، نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی، لاہور کو باضابطہ مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

 دستاویز کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے تین افسران کو کورس کیلئے نامزد کیا گیا ہے، جن میں سیکرٹری آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب زہیر حسن، کمشنر حیدرآباد ڈویژن، حکومت سندھ فیاض حسین عباسی اور سیکرٹری ٹریننگ، مینجمنٹ اینڈ ریسرچ ونگ، حکومت سندھ نور احمد شامل ہیں، اسی طرح پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 کے چار افسران بھی نامزد کیے گئے ہیں، جن میں کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج، حکومت خیبرپختونخوا رضوان منظور، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ، موٹروے پولیس سید فرید علی، ڈی آئی جی این فائیو ساؤتھ زون، موٹروے پولیس کراچی جاوید اکبر ریاض اور ڈی آئی جی پولیٹیکل اسپیشل برانچ، حکومت پنجاب رائے بابر سعید شامل ہیں۔

 پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 20 کے دو افسران، یوسف حیدر اورکزئی اور منیب سرور کو بھی 125ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد کیا گیا ہے، جبکہ حکومت آزاد جموں و کشمیر کے دو افسران، پرنسپل سیکریٹری ٹو وزیراعظم آزاد کشمیر ظفر محمود خان اور سیکریٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس محمد نعیم بھی نامزد افسران میں شامل ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق 125واں نیشنل مینجمنٹ کورس 6 جولائی سے 6 نومبر 2026 تک نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی میں منعقد ہوگا۔ مراسلے میں تمام نامزد افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی تازہ ترین سالانہ میڈیکل رپورٹ نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی، لاہور میں جمع کرائیں، یاد رہے کہ نیشنل مینجمنٹ کورس گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں ترقی کیلئے لازمی ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: