کیااورسوزوکی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ 

Jul 03, 2025 | 16:14:PM
کیااورسوزوکی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) معروف آٹو مینوفیکچررکیاموٹرزکے بعد سوزوکی موٹرز نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑاضافہ کر دیا،نئی قیمتوں کا اطلاق بھی فوری طور پر کردیا گیا ہے۔
 سوزوکی  آلٹو  VXR کی قیمت میں 1,67,861  روپے کااضافہ ہواہے جس کے بعد وہ  29,94,861 روپے کی ہوگئی ہے،آلٹو VXR AGS کی قیمت میں1,77,480  روپے اضافہ ہواہے جس کے بعداس کی قیمت بڑھ کر 31,66,480 روپے ہوگئی، آلٹو VXL  کی قیمت   1,86,446 روپے اضافے کے بعد33,26,446 روپے ہوگئی ہے۔
سوزوکی  کلٹس VXR  کی  قیمت 40,490 روپے اضافے کے بعد40,89,490 روپے، کلٹس VXL  کی  43,160 روپے اضافے کے بعد43,59,160 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کویتی ویزوں کاحصول مزید آسان بنانے کیلئےجدید الیکٹرانک سسٹم متعارف
کلٹس AGS  کی قیمت  45,460 روپے اضافے کے بعد45,91,460 روپے، سوفٹ GL مینوئل کی قیمت  44,160 روپے اضافےکے بعد 44,60,160 روپے، سوفٹ GL CVT  کی قیمت 45,600روپے اضافے کےبعد 46,05,600 روپے ہوگئی ہے۔
 ایوری VXR کی قیمت 1,63,230روپے اضافے کے بعد 29,12,230 روپے اور راوی پک اپ1,19,560 روپےسے بڑھ کر  19,75,560 روپے کی ہوگئی ہے۔