چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت اجلاس ،ٹیکس مقدمات جلد نمٹانے پر اتفاق 

Jan 03, 2026 | 19:37:PM
چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت اجلاس ،ٹیکس مقدمات جلد نمٹانے پر اتفاق 
کیپشن: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت ٹیکس مقدمات نمٹانے سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں ٹیکس مقدمات جلد نمٹانے کیلئے عدلیہ اور ٹیکس حکام کے رابطے تیز کرنے پر اتفاق ہوا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ٹیکس مقدمات میں تاخیر مالی گنجائش کیساتھ سرمایہ کار کا اعتماد کم کرتی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت ٹیکس مقدمات نمٹانے سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں سپریم کورٹ کے جج میاں گل حسن اورنگزیب اور چیئرمین ایف بی آر شریک ہوئے،جمعہ کے روز اعلیٰ سطح اجلاس میں ٹیکس مقدمات کے فوری فیصلوں پر غور کیا گیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے طویل ٹیکس مقدمات کو سرمایہ کاری اور معاشی استحکام کیلئے نقصان دہ قرار دیا،چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں اہم ٹیکس کیسز کو فاسٹ ٹریک کرنے کی تجویز دی،ٹیکس تنازعات کے فوری حل کیلئے عدلیہ اور ایف بی آر کے درمیان بہتر رابطے پر زور دیا گیا. 

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ٹیکس مقدمات میں تاخیر مالی گنجائش کیساتھ سرمایہ کار کا اعتماد کم کرتی ہے،اجلاس میں ٹیکس مقدمات جلد نمٹانے کیلئے عدلیہ اور ٹیکس حکام کے رابطے تیز کرنے پر اتفاق ہوا، عدالتوں میں کیس مینجمنٹ سسٹم مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق قومی آمدن کے تحفظ کیلئے ٹیکس اصلاحات ناگزیر قرار دی گئیں،اجلاس میں عدالتی نظام کو معاشی ترجیحات سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پیرا کے تحت سٹرائیک انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کی منظوری،اہم اختیارات مل گئے