نگران وزیراعلیٰ نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں ایم آر آئی بلاک کا افتتاح کردیا

Feb 03, 2024 | 18:38:PM
نگران وزیراعلیٰ نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں ایم آر آئی بلاک کا افتتاح کردیا
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خالد چوہدری) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے ایم آر آئی وارڈ کا افتتاح کردیا۔

ٹیچنگ ہسپتال کیلئے ایم آر آئی کی یہ جدید ترین مشین 72 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے جاپان سے درآمد کی گئی ہے جس سے صحت کی جدید سہولیات مقامی سطح پر دستیاب ہوں گی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نئے تعمیر ہونے والے پانچ منزلہ سرجیکل ٹاور کا بھی افتتاح کیا جہاں تمام ایم شعبہ جات کو منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ہولی فیملی ہسپتال کے اولڈ بلاک کا افتتاح کردیا

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جدید آپریشن تھیٹرز کا بھی معائنہ کیا۔

صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم، سیکرٹری صحت علی جان خان، آئی جی پنجاب عثمان انور، کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید، ڈپٹی کمشنر اکرام الحق، آر پی او محبوب رشید، ڈی پی او فیصل شہزاد اور پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عمران حسن خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔