کرکٹ میں اپنی پرفارمنس کا کریڈٹ خود کو دوں گا،امام الحق

Dec 03, 2022 | 18:18:PM
قومی کرکٹر امام الحق، ڈومیسٹک بہت کھیلا، میرے کھیل، بہتری آئی ہے،
کیپشن: امام الحق، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)راولپنڈی میں انگلینڈ کیخلاف سنچری سکور کرنے والے قومی کرکٹر امام الحق نے کہاہے کہ میں نے ڈومیسٹک بہت کھیلا ہے اس سے میرے کھیل میں بہتری آئی ہے،کرکٹ میں اپنی پرفارمنس کا کریڈٹ خود کو دوں گا۔
 قومی کرکٹر امام الحق نے کہاہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بہت سیچویشنز ہوتی ہیں،ابھی 6 سیشنز ہیں، کل کے سیشن میں کوشش کرینگے اچھا کھلیں، ان کاکہناتھا کہ پچ پر تھوڑا سا بریک اور باؤنس ملا ہے۔
قومی کرکٹر نے کہاکہ بابر کے ساتھ بہت میچز کھیلتا ہوں،عبداللہ کے ساتھ بھی اچھا کھیلنے کا موقع ملا ہے ،ان کاکہناتھا کہ انگلینڈ نے پہلے اننگ کھیل لی ہے ہم نے سنبھل کر کھیلنا ہے ،ڈیوک یا کوکا بورا سے کھیلنا الگ الگ تجربہ ہے۔
امام الحق نے کہاکہ جب 650 سکور ہوتا ہے تو خود کو بچانا بھی ہوتا ہے ،کوشش کرنی ہوتی ہے سکورز بھی زیادہ ہوں اور محتاط ہو کر کھیلیں ،میں نے ڈومیسٹک بہت کھیلا ہے اس سے میرے کھیل میں بہتری آئی ہے،ان کاکہناتھا کہ میرے مثبت دوست ہیں اور مثبت کمپنی ہے میں انہی میں رہتا ہوں۔
قومی کرکٹر نے کہا کہ انگلینڈ نے بہت اچھا کھیلا ہے مگر ہمیں بھی اچھا کھیلنا ہے ،ابھی وقت ہے بہتری کیلئے اچھا کھیلنا ہوگا ،انگلینڈ نے اچھے سکور کئے ہیں مگر ہمیں بھی بہتر کھیل پیش کرنا ہوگا،ان کاکہناتھا کہ کرکٹ میں اپنی پرفارمنس کا کریڈٹ خود کو دوں گا،کھیل کا چوتھا روز بہت اہم ہے،ٹیسٹ کرکٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے،ابھی بھی 6 سیشن پڑے ہیں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
امام الحق نے کہاکہ آج پچ پر بریک اور باونس ضرور ملا ہے،پچ کی صورتحال بدلی ہے،ابھی ہم صرف کل کا سوچ رہے ہیں،ان کا کہناتھا کہ بابر کے ساتھ بہت کرکٹ کھیلی ہے،بابر کے ساتھ دوستی بھی ہے۔
قومی کرکٹر کاکہناتھا کہ جب آپ کے سامنے ساڑھے چھ سو سکور ہو تو مینٹلی پریشر ہوتا ہے،جیمز اینڈرسن ایک کوالٹی بالر ہیں،کوشش کرتے ہیں تجربے کے ساتھ جو پریکٹس سیشن میں کھیلتے پیں اسی طرح کھیلیں،ان کاکہناتھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پہلے آپ کو سیف کرنا پڑتا ہے،ہم بالکل نہیں چاہتے میچ کو ڈرا کی طرف لے کر جائے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر نعرے لگانے والاشخص گرفتار