ٹرانسپورٹرز کی دوسرے روز بھی ہڑتال عوام کو مشکلات کا سامنا

Aug 03, 2022 | 12:11:PM
فائل فوٹو
کیپشن: مطالبات پورے نہ ہوئے تو ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا، ٹرانسپورٹرز
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )انکم ٹیکس، ٹوکن ٹیکس، ٹال ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز میں اضافے کیخلاف لاہور سمیت ملک بھر پبلک ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایک سیٹ پر 3 سو روپے سے بڑھا کر 4 ہزار اور 8 ہزار روپے ٹیکس عائد کر دیا، پبلک ٹرانسپورٹ کو انڈسٹری کا درجہ دیا جائے، پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو آسان بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں روٹ کے نظام کو دیگر صوبوں کی طرح رائج کیا جائے، ٹریفک وارڈنز اور موٹروے پولیس کو ناجائز چالانوں سے روکا جائے۔ٹرانسپورٹرز نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال ہو گی، کسی بھی ٹیکسی کو لاہور سے نہیں نکلنے دیا جائے گا۔