غیر قانونی الاٹمنٹ کیس،چئیرمینCDAفرخند اقبال کے ریمانڈ میں12 اگست تک توسیع 

Aug 03, 2021 | 14:05:PM
 غیر قانونی الاٹمنٹ کیس،چئیرمینCDAفرخند اقبال کے ریمانڈ میں12 اگست تک توسیع 
کیپشن: سابق چئیرمین سی ڈی اے فرخند اقبال(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پارک لین کمپنی کو غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں نیب نے سابق چئیرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کو احتساب عدالت میں پیش کردیا،عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 12 اگست تک توسیع کر دی۔

تفصیلات کےمطابق ملزم فرخند اقبال کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر نیب کی جانب سے احتساب کورٹ کے جج محمد بشیر   کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

اس موقع پر نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فرخند اقبال نے 2012 میں غیر قانونی الاٹمنٹ کی, ملزم نے جانتے ہوئے کہ سرکاری زمین ہے بدنیتی سے غیر قانونی الاٹمنٹ کی،فرخند اقبال نے الاٹمنٹ کی منظوری دیکر فائل سے منظوری کا صفحہ غائب کر دیا۔بعد ازاں عدالت کی جانب سے ملزم فرخند اقبال کو 12 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔

واضح رہے کہ ملزم پر  پارک لین کو118 کنال اور 14 مرلہ زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔سابق ممبر سی ڈی اے میاں وحید الدین ، نائب تحصیلدار محمد اقبال پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز،وزرائے تعلیم کانفرنس کا اہم اجلاس کل طلب