بھارت اور چین کا مشرقی لداخ  کے  متنازعہ مسائل  کو حل کرنے پر اتفاق

Aug 03, 2021 | 09:46:AM
بھارت اور چین کا مشرقی لداخ  کے  متنازعہ مسائل  کو حل کرنے پر اتفاق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اور چین کی مسلح افواج کے کور کمانڈروں کی میٹنگ میں مشرقی لداخ میں لائن آف کنٹرول سے متصل علاقوں کے زیر التواء متنازعہ مسائل کو موجودہ معاہدوں کے تحت جلد از جلد حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، دونوں اطراف کے کور کمانڈروں کے درمیان ملاقاتوں کا بارہواں دور مالڈو علاقےمیں منعقد ہوا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق میٹنگ کے بعد جاری ہونیوالے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یہ ملاقات دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی14 جولائی کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہونے والی ملاقات اور بھارت اور چین سرحدی کوآرڈنیشن کی25 جولائی کو ہونیوالی میٹنگ کے پس منظر میں ہوئی اور اس میں معنی خیز بات چیت ہوئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقوں نے بھارت اور چین کے سرحدی علاقے کے مغربی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول سے متصل علاقوں سے فوجیوں کے انخلاء سے متعلق دیگرمسائل کے حل پر  تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے کہا ہے کہ مذاکرات کا یہ دور تعمیری نوعیت کا حامل رہا ہے جس سے باہمی افہام و تفہیم اور اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔دونوں فریقوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ وہ مغربی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر امن  کی فضا برقرار رکھنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:  کورونا کی بیماری سے مزید 67افراد کا انتقال،کیسز کی مثبت شرح7.19فیصد