جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف ریفرنس، جسٹس فائز اور طارق مسعود کا سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ

Apr 03, 2023 | 23:16:PM
جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف ریفرنس، جسٹس فائز اور طارق مسعود کا سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ
کیپشن: جسٹس طارق مسعود، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس فائز عیسیٰ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف ریفرنسز کے معاملے پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط تحریر کیا ہے جس میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف تحقیقات کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیاہے۔
خط کے مشترکہ متن میں کہاگیاہے کہ پاکستان بار کونسل سمیت دیگر نے جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایات درج کرائیں،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف شکایات کا جائزہ لیا جائے،خط میں کہا گیاہے کہ جسٹس مظاہر نقوی پر مس کنڈکٹ اور مالی بے ضابطگی کا الزام ہے،ایک جج کو الزامات کی غیر یقینی صورتحال میں نہیں رکھنا چاہئے،آئین پاکستان کے تحت جج پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کونسل کی ذمہ داری ہے۔
خط کے متن میں کہاگیاہے کہ جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو ایک سے زائد شکایات موصول ہوئیں،توقع تھی چیف جسٹس شکایات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس بلائیں گے،عدلیہ کی آزادی، وقار اور عوامی اعتماد کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بلا تاخیر اجلاس بلانا ہوگا۔
خط کی کاپی چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن کو بھیج دی گئی،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اورچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھی خط کی کاپی بھجوائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ اجلاس؛ رجسٹرار سپریم کورٹ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ