سام سنگ کا اے سیریز میں سستا موبائل متعارف

Sep 02, 2022 | 12:08:PM
سام سنگ کا اے سیریز میں سستا موبائل متعارف
کیپشن: فوٹو بشکریہ سام سنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جنوبی کورین کمپنی سام سنگ نے اپنی اے سیریز کا سستا فون صارفین کے لیے متعارف کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی نے ’’گلیکسی اے زیرو فور ایس‘‘ کسی اعلان کے بغیر خاموشی سے متعارف کروا دیا جس میں پروسیسر اور چپ سمیت آپریٹنگ سسٹم کو اپگریڈ  ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اس فون کو 6.5 انچ کی سکرین اور 3 اور 4 جی بی کے دو مختلف ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔ اسکی میموری کے لیے بھی تین الگ 32، 64 اور 128 جی بی کی آپشنز رکھی گئی ہیں۔

اے زیرو فور ایس کی بیک سائیڈ پر 3 کیمرے دیے گئے ہیں جن میں مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے۔ اس موبائل فون کو 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور یو ایس بی پورٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اس کی قیمت کا فوری اعلان نہیں کیا گیا تاہم ممکنہ طور پر اس کی قیمت 35 ہزار پاکستانی روپے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: کیا انسانوں کا خلاء میں سانس لینا ممکن ہوسکے گا؟