سیلاب سے نقصانات، این ڈی ایم اے کی تازہ رپورٹ جاری 

Sep 02, 2022 | 00:40:AM
سیلاب سے تباہی ، این ڈی ایم اے
کیپشن: سیلاب کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سیلاب اور بارش سے نقصان سے متعلق این ڈی ایم اے نے تازہ ترین صورتحال جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 19 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔سندھ میں 12 خیبرپختونخواہ میں 4 افراد لقمہ اجل بن گئے،بلوچستان میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 ریکارڈ ہوئی،ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں میں 1256 افراد زخمی ہوئے، 14 جون سے اب تک ملک بھر میں کل 1186 افراد زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ سندھ میں 432 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،بلوچستان 256 اور کے پی میں 268 افراد جان بحق ہوئے،ملک بھر میں 526 مرد 244 خواتین اور 416 بچے جاں بحق ہوئے،ملک بھر میں اب تک کل زخمیوں کی تعداد 4896 ہو گئی،پنجاب زخمی افراد میں سرفہرست تعداد 3266 پہنچ گئی،کے پی 328 اور بلوچستان میں 166 افراد زخمی ہوئے،سندھ میں زخمی ہونے والوں کی کل تعداد 1110 ہوگئی۔سیلاب سے 736242 مکانات جزوی تباہ ہوئے،حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 436307 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے،ملک بھر میں 7 لاکھ 33 ہزار 488 مال مویشی سیلاب میں بہہ گئے،سندھ میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 2328 کلومیٹر سڑک کو نقصان پہنچا،بلوچستان میں اب تک 1000 جبکہ کے پی میں 1589 کلو میٹر سڑک حالیہ بارشوں اور سیلاب سے تباہ ہوئی۔ملک بھر کے 243 پلوں کو سیلاب سے نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ نے سیلاب متاثرین کی امداد بڑھا دی