میکسیکو: حادثے میں 10 تارکین وطن ہلاک، 25 زخمی

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان تارکینِ وطن کا تعلق کیوبا سے تھا، مقامی حکام

Oct 02, 2023 | 22:13:PM
میکسیکو: حادثے میں 10 تارکین وطن ہلاک، 25 زخمی
کیپشن: میکسیکو میں ایک ہفتے کے دوران خفیہ طور پر امریکا پہنچنے والے تارکینِ وطن کے ساتھ پیش آنے والا یہ دوسرا حادثہ ہے۔
سورس: سی این این
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) میکسیکو کی ایک شاہراہ پر تارکینِ وطن کو لے جانے والا ٹرک الٹنے سے کیوبا کے 10 تارکینِ وطن ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام کے مطابق میکسیکو کی ایک شاہراہ پر ٹرک کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 10 تارکینِ وطن ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے، حادثے میں خواتین کی تعداد زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کینیڈا کے مشہور پارک میں ریچھ نے 2 لوگوں کو مار ڈالا

مقامی حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان تارکینِ وطن کا تعلق کیوبا سے تھا، کیوبا کے یہ تارکینِ وطن خفیہ طور پر امریکا پہنچنے کی کوشش کررہے تھے۔

دوسری جانب مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ میکسیکو میں ایک ہفتے کے دوران خفیہ طور پر امریکا پہنچنے والے تارکینِ وطن کے ساتھ پیش آنے والا یہ دوسرا حادثہ ہے۔