صدرِ مملکت کا انتخاب، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل

Mar 02, 2024 | 15:55:PM
صدرِ مملکت کا انتخاب، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) صدارتی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن بھجوا کر مکمل کرلیا گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق  پریذائیڈنگ افسر چیف جسٹس عامر فاروق کے سیکرٹری نور مرزا کاغذات نامزدگی جمع کرانے الیکشن کمیشن گئے،کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل الیکشن کمیشن میں مکمل ہو گا۔

یاد رہے کہ  اس سے پہلے وزارت عظمی کے انتخاب  کیلئے بھی  کاغذات نامزدگی سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرا دیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ پیپلز پارٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری،سنی اتحاد کونسل نے پشتونخوا میپ کے محمود اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے،صدارتی الیکشن کیلئے ووٹنگ 9 مارچ کو ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں ؛  وزیراعظم کا انتخاب کل ہوگا ،شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی جمع

یاد رہے چیف الیکشن کمشنر  سلطان سکندر صدارتی انتخاب کے لیے ریٹرنگ آفیسر ہیں جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اور سینٹ و قومی اسمبلی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پریزائیڈنگ آفیسر کی ذمہ داری سر انجام دیں گے۔

سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی پارلیمنٹ ہاؤس میں پولنگ کے عمل میں حصہ لیں گے جب کہ ارکان صوبائی اسمبلی اپنی متعلقہ اسمبلیوں میں قائم پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ میں حصہ لیں گے۔

انتخابات کے نتیجے میں جو بھی صدر مملکت منتخب ہوگا اس سے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یعنی چیف جسٹس آف پاکستان حلف لیں گے۔