محمود خان اچکزئی سنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدارتی امیدوار نامزد

جےیوآئی کا وزارت عظمیٰ میں کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

Mar 02, 2024 | 11:38:AM
محمود خان اچکزئی سنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدارتی امیدوار نامزد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا،سنی اتحاد کونسل نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے 9 مارچ کو ہونے والے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے,الیکشن کمیشن کے مطابق 2 مارچ کو کاغذاتِ نامزدگی 12 بجے سے پہلے جمع کرائے جا سکیں گے، کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مارچ کو ریٹرننگ افسر صبح 10 بجے کریں گے۔

 کاغذاتِ نامزدگی 5 مارچ دوپہر 12 بجے تک واپس لئے جا سکیں گے، صدارت کے امیدواروں کی فہرست 5 مارچ کو 1 بجے آویزاں کی جائے گی اور دستبردار ہونے کی تاریخ 6 مارچ ہوگی،صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ 9 مارچ کو صبح 10 سے شام 5 بجے تک پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:  تحریک انصاف کو ایک اور دھچکا،لاہور ایئرپورٹ سے  بڑی گرفتاری 

 دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے صدارتی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے گئے ہیں. 

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم اور صدر کے نام پر مسلم لیگ ن اور پی پی پی ایک دوسرے کی حمایت کریں گے۔

وزیرِ اعظم کے عہدے کیلئے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف امیدوار ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے عمر ایوب خان وزیرِ اعظم کے عہدے کیلئے امیدوار ہوں گے۔
 علاوہ ازیں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدر مملکت کے نامزد امیدوار محمود خان اچکزئی کی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد ،صدر مملکت کے امیدوار محمود خان اچکزئی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے مولانا فضل الرحمان سےصدرمملکت کیلئے ووٹ مانگ لیا ،محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہمارا پرانہ تعلق ہے ایک ساتھ تحریک میں وقت گزارا ہے ،امید ہے آپ ہمیں سپورٹ کریں گے ،اس پر  مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ ہماری جماعت نے فیصلہ کیا ہے کسی بھی انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے،پارٹی قیادت سے مشورہ کریں گے، پھر آپکو آگاہ کردیں گے۔

مشاورت کے بعد جےیوآئی کا وزارت عظمیٰ میں کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ  کیا،جےیوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد سے کراچی کیلئے روانہ  ہو گئے،مولانا فضل الرحمان وزارت عظمیٰ کیلئےکسی کو بھی ووٹ نہیں دیں گے