عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

Jun 02, 2025 | 15:08:PM
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اوپیک پلس ممالک نے جولائی کے مہینے میں تیل کی پیداوار موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی خام تیل دو اعشاریہ ایک تین فیصد اضافے کے ساتھ  64 اعشاریہ ایک دو ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے جبکہ امریکی خام تیل کی قمیت میں دو اعشاریہ پانچ فیصد اضافہ ہوا اور قیمت 62 اعشاریہ تین ایک ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں اسرائیل کے مظالم جاری، 70 عمارتیں تباہ ، درجنوں فلسطینی شہید

واضح رہے کہ سعودی عرب، روس اور چھ دیگر اوپیک پلس ممبرز نے تیل کی پیداوار موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔