لاہور: باغبانپورہ میں نجی اسکول کی چھت گر گئی، 8 سالہ بچہ جاں بحق، 5 افراد زخمی

Jul 02, 2026 | 15:11:PM
لاہور: باغبانپورہ میں نجی اسکول کی چھت گر گئی، 8 سالہ بچہ جاں بحق، 5 افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک،جنید ریاض)لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں ایک نجی اسکول کی تین منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ ایک بچے سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسکول کی تیسری منزل پر تعمیراتی کام جاری تھا، جبکہ عمارت میں سمر کیمپ بھی منعقد کیا جا رہا تھا، حادثے کے وقت اسکول میں 70 سے 80 بچے موجود تھے۔

اہل علاقہ کاکہنا ہے کہ ٹھیکیدار نے لینٹر جلدی کھول دیا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا،5 روز قبل اسکول کی چھت کا لینٹر ڈالا گیا تھا۔

جاں بحق ہونے والے 8 سالہ بچے کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں:ملازمین کیلئے خوشخبری! تنخواہوں میں اضافے اور بونس کا اعلان

یاد رہے اس سے قبل کاہنہ روڈ پر قائم ٹیوشن سینٹر کی کمزور چھت پر تعمیرات اور مرمت کا کام جاری تھا، کہ چھت پر ضرورت سے زیادہ وزن ہونے کے باعث لوہے کے ٹی آر گارڈر بوجھ برداشت نہ کر سکے اور یکدم ٹوٹ گئے، جس سے منوں وزنی ملبہ نیچے پڑھتے ہوئے بچوں پر جا گرا، واقعے کے وقت سینٹر میں 35 بچے موجود تھے، جن میں سے 14 معصوم جانیں ضائع ہو گئی تھیں۔