توہین عدالت کا الزام،بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو 6 ماہ قید کی سزا

Jul 02, 2025 | 15:09:PM
توہین عدالت کا الزام،بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو 6 ماہ قید کی سزا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو توہین عدالت کے الزام میں 6 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرمنل ٹریبونل نے سابق بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کو توہین عدالت پر 6 ماہ قید کی سزا سنادی، ان پر عدالتی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر نے آخر کار ’’بڑا قدم‘‘ اٹھا لیا

رپورٹ کے مطابق حسینہ واجد نے ان پر مقدمہ درج کرنے والوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی، عدالت نے بیان کو توہین آمیز اور عدالت کو کمزور کرنے کی کوشش قرار دیا تھا۔