سرکاری نوکری کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، عمر کی بالائی حد میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آزاد جموں و کشمیر حکومت نے سرکاری نوکری کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔
حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی بالائی حد میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اب امیدوار 41 سال تک سرکاری نوکری کے لیے اہل ہوں گے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی حد میں ایک سال کی رعایت دینے کا اعلان کیا تھا۔
وزیراعظم کے اعلان کی روشنی میں اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے بعد نئی عمر کی حد فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آزاد کشمیر میں سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی بالائی حد 40 سال مقرر تھی،عمر کی حد میں اضافے کے اس فیصلے سے ان امیدواروں کو فائدہ پہنچے گا جو ایک سال کی وجہ سے سرکاری ملازمت کے لیے نااہل قرار پاتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں کے اوقات کار سے متعلق اہم فیصلہ