چین میں جوڑوں کو لاتعداد بچے پیدا کرنے کی اجازت مل گئی

Feb 02, 2023 | 00:51:AM
چین میں جوڑوں کو لاتعداد بچے پیدا کرنے کی اجازت مل گئی
کیپشن: نومولود، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چین کے صوبے سیچوان نے جوڑوں کو لاتعداد بچے پیدا کرنے کی اجازت دیدی۔
غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق چین کی آبادی میں گزشتہ 60 برس کے بعد پہلی بار گزشتہ سال کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد ملک میں گرتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔سیچوان میں پالیسی تبدیلی کے ایک حصے کے طور پراب غیر شادی شدہ جوڑے بھی بچے پیدا کرسکیں گے جبکہ اس سے قبل اکیلی خواتین کے پیدائش کے اندراج پر پابندی تھی۔
حکام کے مطابق قومی سطح پر ون چائلڈ پالیسی میں 2016 میں تبدیلی کرکے تین کردی گئی تھی لیکن 2016 میں شروع ہونے والی تبدیلیاں شرح پیدائش میں کمی کو روکنے میں ناکام رہیں اور چین میں گزشتہ سال پہلی بار پیدائش سے زیادہ اموات ہوئیں۔چینی صدر شی جن پنگ نے شرح پیدائش میں اضافے کو اپنی ترجیح قرار دیا ہے۔ حکومت نے گرتی ہوئی شرحوں کو ریورس یا سست کرنے کیلئے ٹیکس میں چھوٹ اور زچگی کی بہترین سہولیات کی فراہمی جیسے اقدامات بھی اٹھائے ہیں۔جاپان کو بھی شرح پیدائش میں کمی کا سامنا ہے۔ جاپان کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں ان کا ملک ایک معاشرے کے طور پر کام کرنے کے قابل نہ ہونے کے دہانے پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برازیل میں یوتھ فٹبال ٹیم کی بس پل سے گئی، 4 افراد ہلاک