عروہ حسین کے حجاب  والی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Dec 02, 2022 | 12:12:PM
فائل فوٹو
کیپشن: عروہ حسین کے حجاب پر سوشل میڈیا میں تبصرے
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )عروہ حسین کا شمار ورسٹائل اداکارہ اور ماڈل کے طور پر کیا جاتا ہے۔ وہ ایک طویل عرصے سے شوبز انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں۔اداکارہ دوسرے شوبز ستاروں کی طرح سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں۔عروہ نے انسٹاگرام پر عبایہ میں اپنی تصاویر شئیر کی ہیں۔اداکارہ عروہ حسین حجاب میں تصویر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کئے جارہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by URWA HOCANE (@urwatistic)

ان تصاویر میں عروہ حسین سفید عبایہ کے ساتھ گلابی بیگ تھامے دکھائی دے رہی ہیں۔عروہ حسین نے عبایہ دراصل بیگ اور عبایہ کے ایک برانڈ کے تشہیری فوٹو شوٹ کے لیے پہنا تھا۔ان کے اس فوٹوشوٹ پر کچھ سوشل میڈیا صارفین تعریف جبکہ بیشتر صارفین شدید تنقید کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا حجاب کے بعد اس نے ایک آئٹم سانگ بھی کرنا ہے ۔

ایک صارف بیگ کے برانڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’ کیا بیگ کا برانڈ ہے جس نے عروہ کو عبایا پہنا دیا‘‘

 ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ صرف پیسا ہی ان اداکاروں کو پردہ کرا سکتا ہے‘‘،