طلبا کے لئے خوشخبری

Aug 02, 2021 | 18:27:PM
 طلبا کے لئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور بورڈ نے جماعت نہم میں داخلہ کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا،طلبا و طالبات بغیر لیٹ فیس 15 ستمبر تک داخلہ لے سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جماعت نہم میں داخلہ کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے،طلبا و طالبات بغیر لیٹ فیس 15 ستمبر تک داخلہ لے سکیں گے،سرکاری اداروں کے طلبہ کی داخلہ فیس معاف ہے تاہم سرکاری اداروں کے طلباسے پروسیسنگ فیس کے395 روپے وصول ہونگے۔مقررہ تاریخ کے بعد 500 روپے جرمانے پر 16 سے 30ستمبرتک داخلے ہونگے۔
 یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ہی میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے امتحانات کی نئی پالیسی جاری کی گئی تھی جس کے مطابق اب اختیاری مضامین کے پرچے بھی لازمی پاس کرنا ہونگے، پالیسی کے مطابق رواں سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کے عملی امتحانات نہیں لئے جائیں گے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بارہویں جماعت پاس کرنیوالے طلبا کو گیارہویں کے ری اپیئر امتحانات میں بیٹھنے کی ضرورت نہیں، وہ طلبا جو نمبرز بہتر کرنے کیلئے امتحان دینا چاہتے ہوں، انہیں صرف اختیاری مضامین کے پرچے دینا ہونگے جبکہ میٹرک امتحانات میں بیٹھنے والے طلبا اختیاری مضامین اور ریاضی کا پیپر دینے کے پابند ہونگے۔
امیدوار جس مضمون میں فیل ہوگا صرف اسی کا پرچہ دوبارہ دے گا۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات پاس کرنے والوں طلبا کو پریکٹیکلز میں 50 فیصد نمبر دیئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آزاد کشمیر کی تقرری میں تاخیر۔۔ وجہ سامنے آ گئی