قذافی سٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پنڈیز کا میچ ؛ پنڈیز کے197رنز، کنگز کی 5 وکٹوں سے جیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں آج پی ایس ایل الیون کا ایک اور کانٹے کا مقابلہ ہو رہا ہے۔ کراچی کنگز اور نئی ٹیم پنڈیز آمنے سامنے ہیں۔ پنڈیز کے بیٹرز نے 20 اوورز میں 197 رنز بنائے۔ 17 اوورز میں پنڈیز نے 174 رنز بنا لئے تھے لیکن آخری تین اوورز میں وہ صرف 28 رنز بنا پائے۔ آخری اوور میں حسن علی نے پنڈیز کے بیٹرز کو بڑا سکور بنانے سے روک دیا۔ کے کے نے پہلے اوور میں دس رنز بنائے اور 20 ویں اوور کی دوسری بال پر میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا۔ وننگ سٹروک عباس آفریدی نے لگایا۔ انہوں نے آج پنڈیز کے سب سے اکنامک اوورز کرنے والے ڈیرل مچل کو چھکا مار کر مجموعہ 199 رنز پر پہنچایا۔
نسیم شاہ کا جان لیوا 17 واں اوور
میچ کا رخ دراصل 17 ویں اوور میں بدل گیا تھا جب اعظم خان نے نسیم شاہ کو دو چھکے، ایک چوکا مار کر اوور میں 19 رنز بنائے تھے۔

کراچی کنگز کی بیٹنگ
کراچی کنگز کو آج میچ میں 198 رنز بنانے کا ہدف ملا تھا۔ پہلے ہی اوور میں کے کے کے اوپنر وسیم نے پہلی تین بالز سے دو چوکے مار لئے۔ یہ پنڈیز کے سپر پیسر محمد عامر کا اوور تھا۔ اس اوور میں دس رنز بنے۔ تاہم پاور پلے کے چھ اوورز میں کے کے کا حال پنڈیز جیسا ہی رہا اور صرف 56 رنز بنے۔
کراچی کنگز کے بیسٹ بیٹر اعظم خان رہے جنہوں نے 34 گیندوں سے 74 رنز بنانے کے لئے 6 چھکے اور 6 ہی چوکے مارے۔
ڈیوڈ وارنر نے 36 گیندوں سے 50 رنز بنانے کے لئے 6 چوکے مارے اور 1 چھکا مارا۔
سلمان علی آغا 24 36 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
وسیم نے 11 گیندوں سے 23 رنز بنائے۔ انہوں نے دو چوکے پہلے اوور میں مارے اور مزید دو چھکے مار کر تیسرے اوور میں نسیم کی بال پر کلین بولڈ ہو گئے تھے۔
خوشدل اور معین نے پانچ پانچ رنز بنائے جب کہ عباس نے ایک ہی چھکا مارا اور ناٹ آؤٹ واپس آئے۔

پنڈیز کی باؤلنگ
فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اور فاسٹ باؤلر محمد عامر نے آج سب سے زیادہ مار کھائی۔ عامر کو 14 ویں اوور میں اعظم خان سے 15رنز پڑے اور نسیم کو 17 ویں اوور مین اعظم خان سے 19 رنز پڑے۔
ڈیل مچل ابتدا میں رنز روکنے میں کامیاب رہے لیکن آخری اوور میں انہیں پڑنے والا چھکا ہی میچ کو ہروانے کا سبب بنا۔

پنڈیز کی بیٹنگ
پنڈیز نے چھ وکٹوں کے نقصان پر197 رنز بنائے ۔
ڈیرل مچل 65 بنائے, سیم بلنگز نے 58 رنز بنائے۔ کیپٹن اور اوپنر رضوان 21 رنز اور عبداللہ فضل 18 رنز بناکر نمایاں رہے ۔
پنڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاور پلے کے چھ اوورز میں 55 رنز بنائے اور آٹھ اوورز میں دو وکٹیں گنوا کر 70رنز بنائے۔ آٹھ اوورز کے بعد ان کا مجموعہ 83 رنز ہو گیا۔ قذافی سٹیڈیم کی بیٹنگ وکٹ پر اس مجموعے کو تھوڑا تصور کیا جاتا ہے۔
کیپٹن محمد رضوان اوپنر آئے اور چار چوکے مار کر، 21 رنز کے انفرادی سکور کے ساتھ حسن علی کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ رضوان نے 13 بالز کھیلیں اور اونچاشاٹ مار کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
دوسرے اوپنر یاسر آٹھ بالز سے آٹھ رنز بنا کر خوشدل خان کی بال پر کلین بولڈ ہوئے۔
کامران غلام ون ڈاؤن آئے، انہوں نے 10 رنز بنائے اور کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ٹو ڈاؤن آنے والے ڈیرل مچل نے نو اوورز میں میچ کے تب تک اکلوتے دو چھکے مارے تھے۔ بعد میں بلنگز ان کے ساتھ اچھے سٹروک کھیلتے رہے۔ دونوں کی اچھی پارٹنر شپ رہی۔ دونوں نے 72 بالز کی پارٹنر شپ سے 120 رنز حاصل کئے۔
لیکن آخری تین اوورز میں ڈرامائی تبدیلی آئی اور پنڈیز سوا دو سو رنز کے مجموعے کی طرف جاتے جاتے ایسے اٹکے کہ بمشکل 197 رنز ہی کر پائے۔
سترھویں اوور میں 4 چوکے لگے تھے۔
اٹھارویں اوور میں بلنگز آؤٹ ہوئے اور فضل نے ایک چھکا لگایا۔
انیسویں اوور میں مچل کی وکٹ گری اور فضل نے ایک اور چھکا مارا۔
بیسویں اوور مین کولے میکونچی کی وکٹ گری اور فضل نے ایک چوکا لگایا۔

کے کے کی باؤلنگ
کراچی کنگز کے حسن علی نے تین جبکہ خوشدل شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹاس کس نے جیتا
کراچی کنگز کے کیپٹن ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت لیا اور پنڈیز کو بیٹنگ آفر کر دی ہے۔
کراچی کنگز میں ڈیوڈ وارنر (کپتان)،محمد وسیم، سلمان علی آغا ،سعد بیگ اور معین علی، خوشدل شاہ، اعظم خان، عباس آفریدی، حسن علی ، ایڈم زمپا اور میر حمزہ کھیل رہے ہیں۔
پنڈیز میں محمد رضوان (کپتان )، یاسر خان، عبد اللہ فضل، کامران غلام، سیم بلنگز ، ڈیرل مچل، کول میکونچی، رشاد حسین، نسیم شاہ ،محمد عامر ، محمد عامر خان کھیل رہے ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پرکون کہاں ہے
پی ایس ایل الیون کے پوائنتس ٹیبل پر کراچی کنگز دو میچ جیت کر چار پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔
راولپنڈی کی ٹیم نے ایک ہی میچ کھیلا اور وہ میچ ہار گئے۔ وہ پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں پوزیشن پر ہیں۔ ان سے نیچے نئی ٹیم حیدر آباد کنگز مین ہے جس نے اب تک تین میچ کھیلے اور تینوں میچ ہار گئی۔

لاہور کا موسم
لاہور میں آج دن بھر دھوپ رہی، شام پانچ بجے کے قریب آسمان پر بادل آنے لگے، اب بادل تو ہیں لیکن میچ کے دوران بارش ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ میٹ ڈیپارٹمنٹ کی اندازہ کے مطابق آج لیٹ نائٹ یا کل صبح بارش ہونے کا امکان ہو گا۔