نہر میں ڈوب کر 2بھائیوں سمیت 3نوجوان جاں بحق  

May 01, 2026 | 20:57:PM
نہر میں ڈوب کر 2بھائیوں سمیت 3نوجوان جاں بحق  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نوابشاہ اورسرگودھا میں نہر میں ڈوب کر 2بھائیوں سمیت 3نوجوان جاں بحق  ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق نوابشاہ کی تحصیل دور کے علاقے میں  امیری نہر میں دو سگے بھائی ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے دونوں بچوں کی لاشیں نکال لیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دونوں بھائی گرمی کے باعث نہر میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے ۔بچوں کی شناخت 12 سالہ حسن شاہ اور 10 سالہ فدا حسین شاہ کے نام سے ہوئی۔

پنجاب کے شہر سرگودھا کی لوئر کنال جہلم میں نوجوان ڈوب گیا۔ حکومت کی جانب سے نہر میں نہانے پر پابندی کے باوجودنوجوان رمضان نہر میں نہا رہا تھا  کہ ڈوب گیا۔

ریسکیو ٹیم کے جوان نوجوان کو تلاش کر رہے ہیں۔ریسکیو حکام کاکہنا ہے کہ سرگودھا لوئر کنال جہلم کی گہرائی 12 فٹ اور چوڑائی سو فٹ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں گلبرگ کالج کی طالبہ پراسرار طور پر لاپتہ

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب - سندھ
ٹیگز: