پاکستان پر بھارتی حملے کا خطرہ برقرار ہے: عطا اللہ تارڑ

May 01, 2025 | 18:10:PM
 پاکستان پر بھارتی حملے کا خطرہ برقرار ہے: عطا اللہ تارڑ
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے ایک مرتبہ پھر جنگ کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے حملے کا خطرہ برقرار ہے۔

انھوں نے ٹی وی انٹرویو کے دوران بتایا کہ ہماری مسلح افواج کسی بھی خطرے کے سامنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں،عطا تارڑ کا کہنا تھا بھارت نے پاکستان کے علاوہ امریکا اور کینیڈا میں بھی دہشتگردی کو سپانسر کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے تحقیقات کی پیشکش کو تمام ممالک سراہا رہے ہیں، جس کے بعد بھارت شرمندگی اور خفت مٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ  منگل کی رات جس خطرے کا اظہار کیا تھا وہ اب بھی برقرار ہے مگر ہماری مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :بھارتی جارحیت ،پاک فوج کی جنگی مشقیں جاری