عمران خان کا انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان

Mar 01, 2023 | 23:27:PM
عمران خان کا انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان
کیپشن: عمران خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) تحریک انصاف کے  چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ملک اس وقت بحران میں ہے،میں آپ کو لائحہ عمل دوں گا کہ اس بحران سے نکلنا کیسے ہے،کارکن انتخابی مہم کی تیاری کریں۔ 

ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئےعمران خان نے کہا کہ تمام ورکرز کو کہتا ہوں آپ نے ہر ضلع میں نکلنا ہے, ہفتے کے روز مغرب کے بعد انتخابی مہم کا باقائدہ آغاز کیا جائے گا، ہفتے کی شام آپ نے ہر ضلع میں کارنر میٹنگز کرنی ہیں،ہر ضلع اور شہر میں جلسے کا انعقاد کرنا ہے، ہفتے کی شام ویڈیو لنک کے ذریعے تمام کارنر میٹنگز اور جلسوں سے خطاب کروں گا.

@24newshdofficial #24news #imrankhan #pti #fyp #foryou ♬ original sound - 24newshdofficial

عمران خان کی تقریر سے پہلے بجلی چلی گئی،اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ گھبرائیں نہیں بجلی جلد آجائےگی،اپنی قوم  کی طرف سے عدلیہ کو مبارکباد دیتاہوں،آج ایسے حالات ہوگئے ہیں کہ ہر جگہ سے پیسے مانگنے پڑتےہیں،وہ قوم ترقی کرتی ہے جہاں قانون کی حکمرانی اور انصاف ہو،نیسلن منڈیلا نے کہاکہ اگر غربت ختم کرنی ہے تو قانون کی حکمرانی قائم کریں،ملک پر آج مافیا کا قبضہ ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ یہ لوگ گزشتہ 9ماہ سے ملک پر قبضہ کر کے  بیٹھے ہوئے ہیں،ان لوگوں نے اقتدار میں آکر صرف اپنے قرض معاف کرائے،انہوں نے ہر  ممکن  کوشش کہ کسی طرح انتخابات  نہ ہوں، قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، انہوں نے جوڈیشری کو تقسیم کیا ہے۔