فواد چوہدری کا پی ٹی وی میں نام کی تختی بحال کرنے پر عطا تارڑ سے اظہار تشکر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی وی میں نام کی تختی بحال کرنے پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ سے اظہار تشکر کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نےکہا کہ بطور وفاقی وزیر اطلاعات انہیں پی ٹی وی کے کانفرنس روم کا افتتاح کرنےکا اعزاز حاصل ہوا تھا۔
فواد چوہدری کے مطابق 2022 میں حکومت تبدیل ہوتے ہی میرے نام کی تختی ہٹا دی گئی تھی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میرے نام کی تختی بحال کرکے آگاہ کیا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ اس اچھے طرز عمل کا مظاہرہ کرنے پر وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کے مشکور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تیسرا ٹی ٹوئنٹی؛پاکستان کی شاندار فتح ، محمد حارث کی طوفانی سنچری، 7 وکٹوں سے کامیابی