عمرایوب کی نااہلی کا ریفرنس 4 جون کو سماعت کیلئے مقرر

Jun 01, 2025 | 16:13:PM
عمرایوب کی نااہلی کا ریفرنس 4 جون کو سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اورپاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کی نااہلی کے لیے دائر ریفرنس 4 جون کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے عمر ایوب کیخلاف ریفرنس پر دستخط کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا،یہ ریفرنس این اے 18 ہری پور سے ن لیگ کے امیدوار بابر نواز خان نے دائر کیا تھا۔

ریفرنس کے مطابق عمر ایوب نے بیرون ملک جائیدادوں کو خفیہ رکھا اور اثاثوں میں اندراج نہیں کیا،عمر ایوب نے 2019-20 میں سرمایہ کاری کی غرض سے یو اے ای کا اقامہ رکھا اور ظاہر نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پراپرٹی سیکٹر کی بحالی: معاشی تھنک ٹینک نےتجاویز پیش کر دیں

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ عمر ایوب نے اقامہ سے مالی فوائد یا خسارے کا ذکر نہیں کیا، اس کے علاوہ پاکستان کے ایک ادارے میں اپنے حصص اور سرمایہ کاری کو بھی گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا۔