عیدالاضحیٰ پر عارضی نصب ہونیوالے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد

Jun 01, 2025 | 15:16:PM
عیدالاضحیٰ پر عارضی نصب ہونیوالے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے دوران عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد کر دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کر دی ہے،تفریحی پارکس میں مستقل بنیادوں پر نصب مکینیکل جھولوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیاہے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں قائم تفریحی پارکس میں مستقل بنیادوں پر نصب مکینیکل جھولوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کئے جائیں،مستقل نصب مکینیکل جھولوں کے مالکان یا آپریٹرز متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں،ضلعی انتظامیہ تصدیق کرے کہ ہر مکینیکل جھولا حفاظت کے ضروری معیار پر پورا اترتا ہے۔

مزید ہدایت کی گئی ہے کہ مستقل نصب جھولے جن کے تمام سکیورٹی پروٹوکولز پر عمل کیا جا رہا ہے،ان پر پابندی نہیں لگائی گئی، پابندی کا فیصلہ انسانی جانوں کی حفاظت کیلئے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پراپرٹی سیکٹر کی بحالی: معاشی تھنک ٹینک نےتجاویز پیش کر دیں

خیال رہے کہ عید الاضحیٰ کی تعطیلات میں شہریوں خصوصاً بچوں کی بڑی تعداد مکینیکل جھولوں کا استعمال کرتی ہے عارضی نصب جھولے سکیورٹی پروٹوکولز کے مطابق نہیں ہوتے اور اوورلوڈنگ سے قیمتی انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔

عید تعطیلات کے دوران عارضی طور پر نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر مکمل پابندی ہوگی، پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے۔